ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اب لوگ کہتے ہیں کہ کانگریس کا ہاتھ دہشت گردی کے ساتھ: مختار عباس نقو ی 

اب لوگ کہتے ہیں کہ کانگریس کا ہاتھ دہشت گردی کے ساتھ: مختار عباس نقو ی 

Sun, 29 Oct 2017 11:25:08    S.O. News Service

نئی دہلی، 28؍ اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ احمد پٹیل جس ہسپتال سے منسلک ہیں اس کا ایک ملازم دہشت گرد نکلا ہے اور یہ قومی سلامتی سے وابستہ انتہائی سنگین نوعیت کا حساس معاملہ ہے۔ ہم اس معاملے پر سیاست نہیں کر رہے ہیں؛لیکن سوال اٹھانا تو لازمی ہے۔ نقوی نے کہا کہ اب تک ہم کہتے تھے کہ کانگریس کا ہاتھ کرپشن کے ساتھ لیکن اب لوگ کہنے لگے ہیں، کانگریس کا ہاتھ دہشت گردی کے ساتھ۔ کانگریس کو سوالات کا جواب دینے چاہئے، ملمع سازی سے کام نہیں چلے گا۔ مرکزی وزیر نے صاف طور پر کہا کہ سونیا اور راہل اس صورت میں اپنا موقف واضح کریں ورنہ کرپشن سے زیادہ گہرا داغ اس دامن پر ہو جائے گا۔ کانگریس اس سوال کا بھی جواب دے کہ دہشت گرد ملازم کے کرتوت کو چھپانے کی کوشش کیوں کی گئی۔ گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی نے پریس کانفرنس میں گجرات کانگریس کے معروف لیڈر اور سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر احمد پٹیل پر بہت سنگین الزام لگاتے ہوئے راجیہ سبھا سے استعفی کا مطالبہ کیا ، روپانی نے کہا کہ سورت سے گرفتار دونوں دہشت گرد بھرچ کے جس ہسپتال میں کام کرتے تھے، کانگریس لیڈر احمد پٹیل اس اسپتال کے سربراہ ہیں یہ اسپتال ان کا ذاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے پکڑے جانے سے دو دن پہلے ہی پٹیل نے استعفی دیا اس کا کیا تعلق ہے؟ آپ اس بات کو جانتے تھے یا نہیں یہ ملک کو بتایا ہوگا۔


Share: